عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر سردی کی لپیٹ میں ہے کیونکہ زیادہ تر مقامات پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ حکام نے جمعرات کو بتایاکہ شہر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سیلسیس پر طے ہوا۔عہدیداروں نے بتایا کہ سونمرگ جموں و کشمیر میں سب سے سرد مقام تھا۔ جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.2 ، گلمرگ میںمنفی 9 ، پہلگام میں منفی 4.5 ، قاضی گنڈ میں صفر جب کہ کوکرناگ میں منفی 0.6 اور کپواڑہ میں منفی 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک موسم ابر آلود رلیکن خشک رہے گا۔اس نے کہا کہ 1 فروری کو ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس خطے پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان ہے۔