عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ12 مئی کو پیشگوئی کے عین مطابق سہ پہر اورشام کے وقت وادی کے کئی علاقوں میں ابر آلود موسم جاری رہا اور اس دوران ہلکی سے درمیانی بارش اورگرج چمک کے ساتھ اکثر مقامات پر تیز ہوائیں چلیں۔انہوں نے کہا کہ شام کے وقت شہر سرینگر اور وادی کے دیگر کئی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔ادھر 11اور 12مئی کی درمیانی شب بھی جم کر بارشیں ہوئی تھیں۔محکمہ نے کہا کہ13-17 مئی تک جزوی یاعام طور پر ابر آلود موسم کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور18 مئی کو بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ9-21 مئی کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا لیکن بارشوں کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ 13 مئی تک کھیت کے کام کو روک دیں۔انکا کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کشمیر اور جموں صوبوں میں چند مقامات پر ژالہ باری/گرج چمک/تیز ہوائوں( (50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔