عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA)نے جمعہ کو سرینگر اور گاندربل اضلاع میں “وائٹ کالر” ملی ٹینسی کے ماڈیول کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر چھاپے مارے۔انہوں نے بتایا کہ صبح سویرے ایس آئی اے کی طرف سے وسطی کشمیر کے سرینگر اور گاندربل اضلاع میں چھاپے مارے گئے جن میں طفیل بھٹ کی رہائش گاہ بھی شامل ہے جو شہر دیارونی بٹہ مالو علاقے میں ہے۔ بھٹ کو SIAنے گزشتہ ماہ یہاں “وائٹ کالر” ملی ٹینسی ماڈیول کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔حکام نے مزید کہا کہ چھاپے SIA کی اس کیس کی تحقیقات کا حصہ تھے۔ وائٹ کالر ٹیرر ماڈیول سے مراد ایسے پیشہ ور افراد ہیں، جن میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں، جو 10 نومبر کو دہلی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔