جموں//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے نرسنگ کالج کوٹ بھلوال کیمپس کی جانب سے نرسنگ طلباء کے نئے بیچ کے لئے ایک انڈکشن پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔ پروفیسرجاویدمسرت وائس چانسلر بی جی ایس بی یونے کیمپس کادورہ کیااورطلباء کے ساتھ بات چیت کی اوران کاخیرمقدم کرتے ہوئے طلباء سے کہاکہ بی جی ایس یونرسنگ کالج ریاست کے کالجوں میں پہلاکالج ہے جسے انڈین نرسنگ کونسل سے منظوری حاصل ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر طلباء کونصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں سرگرم حصہ لینے کی تاکید کی۔انہوں نے لیبارٹری سہولیات اورکھیل کودکے بنیادی ڈھانچہ کومزیدمستحکم بنانے کایقین دلایا۔پروفیسرمسرت نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ بھی میٹنگ کی اورانہیں تاکیدکہ وہ طلباء کولگن وتندہی سے پڑھائیں۔اس دوران انہوں نے مختلف لیبز ،کلاس روموں ،کنٹین اورہوسٹلوں کامعائنہ بھی کیا۔