لیفٹیننٹ گورنرکاترہگام میں متعدد منصوبو ں کا افتتاح اور سنگ بنیاد
اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا کی جانب سے نشہ مکت ابھیان ریلی میں شرکت کے اختتام پر منوج سنہا نے سرحدی قصبہ ترہگام کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے کئی پرو جیکٹوں کا افتتاح کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک عوامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت سرحدی گائوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پوری طرح پْر عزم ہے۔ یہی نظریہ ہمیں 2019 کے بعد کپواڑہ کے سرحدی دیہات ماڈل وِلیج میں تبدیل کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔ ہم سب مل کر اَپنے عزم کو حقیقت میں بدل دیں گے۔” ترہگام نے خود روزگار کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے جہاں مشن یوتھ کے تحت 205 سیلف ہیلپ گروپس اور 85 یونٹس پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ ٹیٹوال میں تاریخی شاردا مندر کی بحالی سے سیاحتی شعبے میں نئی جان ڈال دِی ہے۔ 2018-19 میں کپواڑہ میں صرف 6,900 سیاح آئے تھے، تاہم 2024-25 میں یہ تعداد بڑھ کر 3,77,000 تک پہنچ گئی۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے ایک یا دو برسوں میں ہر سرحدی گاؤں خوشحالی کی اَپنی الگ داستان رقم کرے گا۔’اْنہوں نے کہا، ”اس وقت کپواڑہ کے دیگرگائوںمیں تقریباً 70 فیصد کنبوں تک قابلِ اعتماد بجلی پہنچ گئی تھی۔ صرف چار برسوں میں ہم نے اسے بڑھا کر تقریباً 95 فیصد گھرانوںتک بڑھا دیا ہے۔ سرحدی گائوں میں ٹیلی کام کنکٹویٹی اَب 88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ اَفسران کو چاہیے کہ اس برس کے اِختتام تک صد فیصد کوریج یقینی بنائیں۔”پی ایم جی ایس وائی اور پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ہم پہلے ہی 16 میں سے 15 وائبرنٹ ولیجز کو ہر موسم میں قابلِ استعمال سڑکوں سے جوڑ چکے ہیں۔باقی گاؤں کے لئے مرکزی حکومت سے فنڈ آ چکا ہے اور جلد کام شروع ہو گا۔ ہم نے تمام 16 وائبرنٹ ولیجوں میں ہر گھر کو گرڈ پاور دینے کا منصوبہ بنایا تھا اور اَب تک 95 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔”وائبرنٹ ولیج مرحلہ دوم پروگرام ہمہ جہت ترقی کے لئے تین اہم ستونوں پہلا روزگار کے تحفظ کے لئے نئی کوآپریٹیو سوسائٹیز، سیلف ہیلپ گروپس، سیاحتی سرکٹس اور گھریلو صنعتوں کا قیام بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانا۔ دوسرا، ہر وائبرنٹ وِلیج تک فزیکل اور ڈیجیٹل کنکٹویٹی کو یقینی بنانا۔ تیسرا، مرکزی حکومت اور یو ٹی اِنتظامیہ کی تمام سکیموں کا مکمل عمل آوری یقینی بنانانے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔۔بنیادی ڈھانچہ چار موضوعاتی شعبوں ہر موسم کی سڑک رابطہ، ٹیلی کام، ٹیلی ویڑن رسائی اور بجلی کی فراہمی پر مرکوز ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیاان میں اسپریشنل ڈِسٹرکٹ پروگرام کے تحت 6 وائبرنٹ بلاکوں میں 26 سمارٹ کلاس رومز کا قیام شامل ہے۔ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں ترہگام کپواڑہ میں 1.60 کروڑ روپے کی لاگت سے ہل ٹاپ کھیل میدان کی تعمیر اور 1.94 کروڑ روپے کی لاگت سے ثقافتی ورثہ مقام شیو مندر ترہگام کی ترقی، تجدید، تعمیر اور تحفظ شامل ہیں۔