جموں//ایڈمرل سنیل لانبا، چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف نیول سٹاف نے فوج کی شمالی کمانڈکے ہیڈکوارٹرادہم پور کادورہ کیا۔اس دوران نیوی چیف کے ہمراہ رینہ لانبہ صدرنیول وائیوز ویلفیئرایسوسی ایشن بھی تھے۔ایڈمرل لانباکااوالہانہ ستقبال لیفٹیننٹ رنبیرسنگھ ،جنرل آفیسر کمانڈراِن چیف (جی اوسی۔اِن ۔سی) ،ناردرن کمانڈرادہم پور گیریژن نے کیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق نیوی چیف ،جو چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کو جموں وکشمیر کی مجموعی سلامتی صورتحال کے بارے میں فوج کے سینئرآفیسروں نے تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران نیوی چیف کوبتایاگیاکہ فوج کی مختلف ونگ آپسی تال میل کے ساتھ کام کررہی ہیں تاکہ کونٹرانسرجنسی آپریشنوں کوجموں وکشمیرمیں کامیاب بنایاجاسکے اورسرحدوں بشمول چین کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی ایل اوسی اور آئی بی پر متحرک ہے۔بعدازاں رینہ لانبہ ،صدرنیول وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کلپناسنگھ ،علاقائیصدرآرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن ، ناردرن کمانڈکے ہمراہ کمانڈہسپتال کادورہ کرکے مریضوں کے ساتھ بات چیت کی ۔واضح رہے کہ ایڈمرل جموں وکشمیرکے چارروزہ دورے پرتھے اوراس دوران انہوں نے ریاستی گورنراین این ووہرہ سے بھی ملاقات کی۔اس کے علاوہ سیاچن گلیشیئر کی اگلی چوکیوں کابھی دورہ کیااوروہاںوتلاب گھاٹ پر نیول مارکوس ٹیم کے ساتھ گفت وشنیدکی۔