ویلنگٹن// نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے وسطی حصے میں واقع وائیکاٹو ضلع میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔جیونیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 5.30 پر محسوس کیے گئے ۔ اس کا مرکز تے اروہا پانچ کلومیٹر جنوب میں سطح زمین سے سات کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ جیونیٹ کے مطابق، 20,000 سے زیادہ لوگوں نے ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی۔بہت سے لوگوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے ‘‘کافی تیز’’ تھے اور ‘‘20 سیکنڈ سے زیادہ’’ محسوس کیے گئے ۔زلزلے کی وجہ سے کسی بڑے نقصان یا امداد کی مانگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔(یو این آئی)