عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//IFFCO کے چیئرمین دلیپ سنگھانی نے ملک بھر میں نینو کھادوں کے فروغ کے لیے ایک بڑی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر دہلی سے پانچ پروموشن وینز روانہ کی گئیں، جبکہ یہ مہم 19 ریاستوں کے 560 اضلاع تک پہنچائی جائے گی۔ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت وژن سے ہم آہنگ ہے۔نینو NPK کی نئی اقسام کو باضابطہ طور پر زرعی ضوابط میں شامل کر لیا گیا ہے، جو زراعت میں جدید تبدیلی کی علامت ہے۔چیئرمین کے مطابق نینو کھادیں کم لاگت، زیادہ پیداوار اور بہتر ماحول کی ضمانت ہیں، اور یہ بھارتی زراعت کے روشن مستقبل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔