سرینگر// نیشنل کانفرنس ایک ایسی عوامی نمائندہ جماعت ہے جس کی تینوں خطوں کے لوگوں نے ہر حال میں آبیاری کی ہے اور اس جماعت نے ہمیشہ عوامی مفادات ، احساسات اور جذبات کو مقدم سمجھا اور ہمیشہ لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل رہتی آئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی میں ہی تینوں خطوں کے عوام کے مفادات کی ضمانت ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلگام میں پارٹی لیڈران، عہدیدارن ، کارکنان اور معزز شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کریں۔