جموں //سابقہ وزیر و جے کے پی سی سی کے نائب صدر مولہ رام نے پیر کے روز رائے پور دومانہ حلقہ کے مرجالی اور کنگڑال علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا گر کانگریس بر سر اقتدار آئی تو ملک میں کم سے کم 72 ہزار روپے سالانہ آمدنی کی ضمانت ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار اُنہوں نے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدورا رمن بھلہ کی حمایت میں منعقدہ انتخابی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولہ رام نے NYAY سکیم کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر نے اس سکیم کااعلان غریب طبقہ کو بااختیار بنانے کے لئے کیا۔انہوںنے ریاست میں ترقی کی رفتار دھیمی ہونے پر سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار کو مورد الازم ٹھہرایا اور کہا کہ لوگوں نے ان پارٹیوں کے اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور آنیوالے انتخاب میں معقول جواب دینے کے لئے بے تاب ہیں۔ڈی سی سی صدر رورل ہری سنگھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاستی عوام کے مشکلات حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کانگریس ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی متمنی ہے۔پویتر سنگھ ، چھگر سنگھ ، چنچل سنگھ ، روی شرما ، وکیل چند، چرن داس، سنی چودھری، رمن کانت، بنٹی سنگھ اور بلکار سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔