سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر کی جانب سے کچھ مقامی این جی اوز کے اِشتراک سے ایک تیراکی مقابلہ کل یہاں نگین سپورٹس سینٹر میں اِختتام پذیر ہوا۔مختلف علاقوں بشمول سری نگر ، بڈگام ، پلوامہ اور گاندربل سے زائد اَز100 بچوں نے تیراکی مقابلے میں حصہ لیا۔ ایونٹوں میں ایک کلو میٹر لمبی دوری،50میٹر فری سٹائل ،100 میٹر فری سٹال ، واٹر ریسکیو ، سی پی آر ٹریننگ ، بوٹنگ وغیرہ شامل تھے۔اِس موقعہ پرناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔