نگاہِ کرم

دل نے اِک رہ
ڈھونڈ لی جب وہ میرے
سامنے میں ان
کےسامنے تھا
اِک نظر وہ کرم کی تھی وہ میرے غمزدہ دل
کا ہمراز بنکر اُس راستے میں رہبر بن کر
گرچہ منزل بہت دور تھی ۔
زندگی کے ہر لمحے میں وہ ہر وقت میرے
دل میں اور میں ان کے دل میں
کٹھن راستوں میں ساتھ ساتھ وہ رہبر میرا وہ رہنما
دل اندھیرے میں تھا
وہ اُجالا ہو گیا ۔
یہ خوش قسمتی ہے کہ وہ ملا
ہر نعمت کا مجھے ظرف ملا
ہوتا ہے رہبر کا یہی فیصلہ
جس کو رہبر کامل ملا
ملا اس کو مولا
مسلسل ان کے نقشِ قدم پر چل کر
دل کی اندھیری دعاؤں سے مٹا کر
وہ مخلصانہ محبت
نے دلِ مغرور کو مسرور کردیا
ہر لمحہ وہ ساتھ ساتھ ان کی
درد مندانہ نظر نے
بے فکر دل میں شمع جلا دی
جس کے دل میں وہ جلتا ہے وہ بُجھتا نہیں
کامل رہبر کی تربیت میں رہنے والے
خوش نصیبوں کا کھیل ہے مل جائے جن کو رہبرِ کامل
دنیا و آخرت سنوار جائے گا ان کا
بس اللہ کے اک نگاہِ کرم کی بات ہے

سبَدر شبیر
اوٹو اہربل،موبائل نمبر؛ 9797008660