جموں //نٹرنگ کے 35 برس منانے کے سلسلہ میں نٹرنگ جموں نے اپنا 12 واں نٹرنگ تھیٹر فیسٹول منگل وار سے رابندر ناتھ ٹیگور کے تحریر کردہ ہندی ڈرامہ ’’ ایک رات ‘‘ کے ساتھ شروع کیا ہے،جسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ اس ڈرامہ میں کام کرنے والے کلاکاروں میںابھینو شرما، سمت رینہ، سمینہ کوثر، چاہت کٹیال اور اودت ساگر شامل ہیں ۔ نٹرنگ کے شاندار 35 سال مکمل ہونے پر نٹرنگ مئی2018سے ہر ماہ 4 روزہ تھیٹر فیسٹول منعقد کر رہا ہے اور28مئی2019سے 12 واں فیسٹول منا یا جارہا ہے جس میں چار تھیٹر پروڈکشنز پیش کر رہے ہیں۔نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اس فیسٹول کے مکمل ہونے سے نٹرنگ ملک بھر میں 13مہینوں کے دوران ایک ہی گروپ کے ذریعہ سے 48 مختلف ڈرامے پیش کرنے کا ریکارڈ بنائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹول کے دوسرے روز یعنی کہ 29مئی2019کو بھی رابندر ناتھ ٹیگور کی کہانی پر مبنی ہندی ڈرامہ ’’پوسٹ ماسٹر ‘‘پیش کیا جائے گا جبکہ فیسٹول کے تیسرے روز یعنی کہ 30 مئی2019کو آتما جت کا ڈرامہ ’’اندھے کانے‘‘ پیش کیا جائیگا۔فیسٹول کے آخری روز ہندی ڈرامہ ’’ریہرسل ‘‘ پیش کیا جائے گا۔یہ تمام ڈرامے نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر ،کچی چھاونی ،جموں میں بعد دوپہر 05:00 بجے پیش کئے جائیں گے ۔بلونت ٹھاکور نے تمام ایکٹروں ،ڈائریکٹروں اور ٹیکنشنوں کو ایسے تواریخی نٹرنگ فیسٹول کے ساتھ منسلک رہنے پر سراہنا کی۔ڈرامہ چراغ آنند نے پیش کیا تھا جبکہ محمد یاسین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔