جموں//نٹراج ناتیہ کنج جموں کے ریاستی کلچرل اکادمی سے ایوارڈیافتہ ڈوگری ڈرامہ ’’میک بیتھ:دی کرائون آف بلڈ ‘‘کوچندی گڑھ میں منعقدہونے والے 14ویں ٹی ایف ٹی نیشنل تھیٹرفیسٹیول میں پیش کرنے کیلئے مدعوکیاگیاہے۔یہ ڈراما اصل میں ولیم شیکسپیئرکاتحریرکردہ ہے جسے ڈوگری میں کرن نے ترجمہ کیاجبکہ ابھیشک بھارتی کی ہدایت کاری میں کھیلاگیاہے۔ اس سلسلے میں گروپ کے سربراہ کماراے بھارتی نے بتایاکہ اس ڈرامے کومختلف سطحوں پراعزازعطاکیاگیاہے اوران چیزوں کودیکھتے ہوئے چندی گڑھ میںٹی ایف ٹی نیشنل تھیٹرفیسٹیولجو17فروری سے چندی گڑھ میں شروع ہورہاہے کوپیش کرنے کیلئے منتخب کیاگیاہے جوڈوگری زبان کیلئے فخرکی بات ہے۔ڈرامے کے ڈائریکٹرنے بتایاکہ فیسٹیول میں تھیٹرورکشاپ ،کوی سمیلن ، مشاعرہ، لوک ڈانس ، ٹیلنٹ شو، سوانگ ، 30ویژول آرٹ نمائش ، 30 نکڑناٹک اورڈراماملک بھرسے مختلف گروپ پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 15 آرٹسٹ چندی گڑھ کیلئے روانہ ہوچکے ہیںجن میں ابھیشک بھارتی، مکیش بھارتی، اکشے رازدان، امن دیپ شرما،کنوشرما، ابھیشک شرما، کرن ،ادتیہ بھارتی، شمی دھمیر،نہاریکاساکشی ،پریاشرما ،ہیماشیوگوترہ اورانشیکاشرماشامل ہیں۔