جموں / / ایک غیر منافع بخش تنظیم ’’گلوبل ایسو سی ایشن آف فزیشنز آف انڈین آرجن (GAPIO), ‘‘ جسکی بنیاد اپالو ہسپتال گروپ کے چیرمین پدم وبھوشن ڈاکٹر پرتاپ سی ریڈی، ڈاکٹر سانکو رائو اور ڈاکٹر رمیش مہتہ نے ڈالی تھی ، کا9 واں مڈ سال کی GAPIO کانفرنس 2019 انٹیگوا میں 4 اور 5 مئی 2019 کومنعقد ہو رہی ہے۔ ایک پریس بیان کے مطابق کانفرنس کا اہتمام امریکن یونیورسٹی آف انٹیگوا (AUA) اور انٹیگوا میڈٖیکل ایسو سی ایشن (AMA کے اشتراک سے AUA کے کیمپس میں کیا جا رہا ہے۔ GAPIO کے بانی صدر ڈاکٹر پرتاپ سی ریڈی نے کہا کہ کانفرنس بھارت کی جانب سے عالمی ہیلتھ کئیر میں بیش قیمتی خدمات کو منانے کے سلسلہ میں منعقد کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے بھارت کے فزیشنوں کو ایک منفرد پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی ،جہاں پر وہ اپنے تجربہ، نیٹ ورک کو بانٹیں گے اور ایک دوسرے سے سیکھ سکیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ بھارت کے فزیشوں کے علاوہ کانفرنس میں بھارت کے انٹیگوا مین مقیم فزیشنوںاور ہمسایہ ممالک جیسے کہ گویانہ، باربڈوس،گرینڈا،ٹنی داد اور ٹوباگو ،سرینم کے علاوہ انگلینڈ،امریکہ او رکینیڈا کے فزیشن بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس میں امراض قلب ، موٹاپن اور ذیابطیس کی علامتوں،گردے کی ٹرانس پلانٹ اور نیورولاجی کے حالیہ ڈیولپمنٹ اور ایڈوانسپر بھی مباحثہ کیاجائے گا۔بھارت میں میڈیسن کا کافی ٹیلنٹ ہے اور GAPIO ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہو ایک کو اکٹھا کرتا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ بھارت میں 1.4 ملین ڈاکٹروں میں سے 300000 سے زائد ڈاکٹر بیرون بھارت میں کام کر رہے ہیں اور انہوںنے عالمی سطح پر ہندوستانی ڈاکٹروں کا وقار بلند کیا ہے۔