عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شہر سرینگر میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں جمعرات کو نوشہرہ کے مٹی باغ علاقے میں ایک بزرگ خاتون کی لاش اس کے گھر کے اندر سے ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ متوفی کی شناخت راشدہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے جو لطیف احمد گنگو کی اہلیہ ہیں۔خاتون کی پراسرار حالات میں مردہ پائی جانے کے بعد لاش کو ابتدائی طور پر نامعلوم کے طور پر SKIMS لایا گیا۔شناخت کے فوراً بعد، پولیس کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور قانونی اور طبی قانونی کارروائیاں شروع کر دیں۔ موت کی صحیح وجہ معلوم کرنے کے لیے لاش کو SKIMS صورہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔