نوشہرہ //جموں وکشمیر پولیس نے راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی راجوری شیما نبی قصاب نے کہا کہ پولیس نے کامیابی کیساتھ کئی ایک معاملات کو حل کر لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نوشہرہ سب ڈویژن میں چوری کے ایک معاملہ کی تحقیقات کے دوران ہوئی پیش رفت کے دوران مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چوری کے سلسلہ میں درج ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 211/2020میں ملوث افتار حسین ولد محمد اقبال سکنہ کالا کوٹ اور ظفر حسین ولد عدالحسین سکنہ کالا کوٹ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے پانچ موبائل فونز بھی ضبط کرلئے ہیں ۔اسی طرح درج کئے گئے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 03/2021میں تھنہ منڈی کے الا علاقہ کے رہائشی امجد محمود ولد محمود ظفر کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آرنمبر 09/2021،10/2021او ر 13/2021میں ملوث بشارت حسین ولد عبدال رشید کو گرفتار کر چوری شدہ گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں ۔ایس ایس پی راجوری نے بتایا کہ پولیس کے پاس درج کئے گئے معاملات زیر ایف آئی آر نمبر 182/2021اور 183/2021میں ملوث ریاست بہار کے 3چور گرفتار کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس راجوری ضلع میں جرائم کر کم کرنے کیلئے مختلف امور پر محنت ولگن کیساتھ کام کررہی ہے ۔