نوشہرہ//پولیس تحقیقات میں نوشہرہ اجتماعی آبروریزی معاملہ سیکس راکٹ ثابت ہواہے۔ واضح رہے کہ نوشہرہ کی ایک لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس کے ساتھ دس لڑکوں نے جنسی زیادتی کی ہے جس پر پولیس نے ان لڑکوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے اس معاملے میں مزید کچھ لڑکوں کے نام بھی افشا کئے ۔ملزمان کے بیانات سے معلوم ہواہے کہ یہ ایک سیکس راکٹ تھا جس میں مزید نام بھی سامنے آرہے ہیں ۔وہیں پولیس کی طرف سے متاثرہ لڑکی کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں اور اس کا طبی معائنہ کرکے اسے والدین کے حوالے کردیاگیاہے ۔ ایس ایچ او نوشہرہ انسپکٹر رومال سنگھ نے بتایاکہ متاثرہ لڑکی کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں جبکہ فون سے کال تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہے اور پولیس معاملے کی باریکی سے تحقیقات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے لڑکی کی نشاندہی پر کچھ لڑکوں کو گرفتار کیاہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔