جموں۔ یوتھ نیشنل کانفرنس نے کہا ہے موجودہ حکومت کی پالسیوں سے ریاست کے نوجواں سخت بیزار ہو چکے ہیں کیونکہ حکومت انہیں روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار اعجاز جان نے پارٹی کے صدر مقام شیر کشمیر بھون جموں میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس میٹنگ کا انعقاد بی جے پی ۔ پی ڈی پی کے ورکروں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔جان نے کہا کہ حکومت کا نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا دعوی بلکل غلط اور بے بنیاد ہے ۔ جان نے اس موقعہ پر بی جے پی اور پی ڈی پی کے کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت ان کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک سیکولر جماعت ہے اور ماض گواہ ہے کہ اس پارٹی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نمایا ں خدمات انجام دی ہیں۔این سی میں شامل ہونے والوں کے نام حسب ذیل ہیں۔اجے رازدان ،اوتار سنگھ ، دھمن سنگھ،ہر دیپ سنگھ، محمد رشید،سوہیل اختر،جگ موہن سنگھ،محمد اسحاق، پرم جیت سنگھ،محمد یاسر ، محمد طفیل،دانش اقبال،منجیت سنگھ، اوم پرکاش،سریندر سنگھ،دیپک شرمااور دیگران شامل ہیں۔