نعتِ رسُولِ مقبول

میں خواب ہوں اس خواب کی تعبیر مدینہ
ہر د ر د کی ہر ز خم کی ا کسیر مدینہ
گر یونہی رہا عشق کا عالم تو یہ سمجھیں
بد لے گا کسی ر و ز یہ تقد یر مد ینہ
اَے آقا مری حاضری بھی اب کرو منظور
پہنچا ہے کٹھن رہ سے یہ راہگیر مدینہ
جلتے ہوئے دل نور ہوں رحمت کی ہوا سے
ایسی ہے فضا ؤ ں میں یا ں تا ثیرِ مدینہ
سویا تھا لے کے کوری مگر صبح کو دیکھا
کُند ہ تھی جبیں پر مری تحریر مد ینہ
میں چھوڑ کے جاؤں گا کہاں گُنبد خضریٰ
ہے ر و ح سے لپٹی مر ی ز نجیرِ مد ینہ
دنیا کے خداؤں سے توقع ہی کریں کیوں
ا پنا تو ا ز ل سے ہے ر ہا پیرِ مد ینہ

پرویز مانوس
آزاد بستی نٹی پورہ، سرینگر
موبائل نمبر؛9622937142