جموں//ہسپتالوں میں بڑھ رہے انفیکشن کی بدعت کو تسلیم کرتے ہوئے ایس ایم وی ڈی نرائنہ سپر اسپیشلٹی ہسپتال ککریال میں مئی کا مہینہ انفیکشن کی روک تھام کے مہینہ کے طور پر منایا گیا، جس کا بنیادی مقصد ہسپتالوں میں بڑھ رہے انفیکشن سے لوگوں خصوصاً عملہ اور مریضوں اور انکے رشتہ داروں میں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔سب سے زیادہ زور ہر بار ہاتھوں کی صفائی ،جراحی سائٹ انفیکشن کو دور کرنا و غیرہ پر دیا گیا۔پروگرام کا افتتاح فیسلٹی ڈائریکٹر دتاتریہ کے ایس اور چیرپرسن ہسپتال انفیکشن کمیٹی ڈاکٹر جے پی سنگھ اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سومیہ آہوجہ نے کیا۔مہینہ کے دووران منعقد کی گئی سرگرمیوں میںہسپتال انفیکشن کنٹرول افسر ڈاکٹر بینا جد کی جانب سے مریضوں ،انکے تیمار داروں ،رشتہ داروں کو ہسپتال اور گھروں میں انفیکشن کے پھیلائو کو روکنے کے بہتریں طریقہ پر ایک لیکچر بھی شامل تھا ْ۔ اس موقعہ پر نرسنگ و دیگر سٹاف کے درمیان “Preventions of Hospital acquired infection”کے موضوع پر چارٹ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔انفیکشن کنٹرول پالسیوں اور عمل پر متعدد شعبوں میں ایک کوئیز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔مہینہ بھر چلنے والے پروگرام کا اختتام تبادلہ خیال سیشن کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ہسپتال کے چیف ایڈمنسٹریٹو افسر من موہن ہرجائی نے اس موقعہ پر بتایا کہ انفیکشن کی روک تھام ہمارا سب سے پہلا کام ہے، چاہیے یہ او پی ڈی میں ہو یا ایمرجنسی شعبہ میں یا کسی دیگرکمرہ میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام پیشہ واروں نے SMVDNSH میں انفیکشن کی روک تھام میں ایک اہم کردار نبھایا ہے۔اسکے بعد تمام مقابلوں میںفاتحین کی عزت افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سر سر فراز کیا گیا چیر پرسن HICC کمیٹی ڈاکٹر جے پی سنگھ نے مائیکروبا ئیو لجسٹ ڈاکٹر بینا جد، انفیکشن کنٹرول افسر سکھویندر پال سنگھ، انفیکشن کنٹرول نرسز مس شمع ،پون ڈگل کی جانب سے انفیکشن کنٹرول مہینہ کامیاب بنانے کی ستائش کی۔