نئی دہلی// مرکز نے منگل کو ویکسینوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی ہے جو نجی ہسپتال چارج کر سکتے ہیں۔مرکزی سرکار کے حکم نامہ کے مطابق کووی شیلڈ کیلئے 780 روپے،کوویکسین کیلئے 4101، روسی ویکسین سپٹنیک وی کیلئے 1451روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ اس میں ہسپتالوں کے لئے ٹیکس اور 150 روپے سروس چارج بھی شامل ہیں۔ مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ نجی ہسپتالوں کو سروس چارج کے طور پر 150 روپے سے زائد سے زیادہ لچکنے کی اجازت نہ دیں۔ ریاستی حکومتوں کو باقاعدگی سے نجی ہسپتالوں کی نگرانی کرنے کے لئے کہا گیا ہے اور کسی بھی نجی ویکسین کے مرکز کے خلاف زیادہ چارج کرنے کے لئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔