ترال //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع مشہور قدرتی چشمے ’’ناگہ بل ‘‘سے باہر نکلنے والی ندی غلاظت اور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اگرچہ مذکورہ چشمے سے نلوںکے ذریعے مختلف بستیوں کو پانی کی سپلائی ہوتی تاہم چشمے سے بڑی مقدار میں نکلنے والا اضافی پانی ندی کی صورت میں ناگہ بل کی ایک بستی سے ہوتے ہوئے پیر محلہ، چھان محلہ ناگہ بل،ماچھامہ ،کہلیل وغیرہ تک پہنچتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ ماضی میں اس ندی کے پانی کو لوگ سینچائی کیساتھ ساتھ پینے کیلئے بھی استعمال کیاکرتے تھے تاہم گذشہ کئی برسوں سے یہ ندی گندگی کی نذر ہوگئی ہے اور آج حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں اس کا پانی مکمل طور پر ناقابل استعمال بن گیا ہے۔ایک شہری کے مطابق اس ندی کی ابدتر صورتحال کیلئے کسی حد سے لوگ بھی ذمہ داری ہیں اور محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکموں نے بھی اس ندی کی جانب کوئی توجہ مرکوز نہیں کی جس کی وجہ سے اس کا پانی ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اگرمذکورہ ندی کی صفائی، ڈریجنگ اور پشتوں کو ٹھیک کیا جائے گا تو اس سے ایک وسیع آبادی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ مقامی آبادی نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ اس ندی کی شانہ رفتہ بحال کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں۔