بانہال // ناچلانہ مہو رابطہ سڑک پر کئی مقامات پر بھاری پسیاں گر آنے کی وجہ اس سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور ہزاروں کی آبادی پر مشتمل مہو منگت ، باوا، اکھرن ، آڑمرگ وغیرہ کا وسیع علاقہ باقی دنیا سے منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مہو رابطہ سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی آبادی منقطع ہوگئی ہے اور عام لوگوں ، مریضوں اور سکول جانے والے بچوں کو مہو منگت اور باوا سے کھڑی تحصیل ہیڈ کواٹر تک پیدل سفر کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ اور پی ایم جی ایس وائی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھڑی مہو رابطہ سڑک کو فوری طور پر قابل امدورفت بنانے کے اقدامات کریں۔