جموں//جموں یونیورسٹی نان ٹیچنگ ایمپلائز یونین کاوفد زیر قیادت صدر پون سنگھ کی سربراہی میں جموںیونیورسٹی کے حال ہی تعینات ہوئے وائس چانسلرپروفیسر منوج دھر سے ملاتی ہوئے اور جموں یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر کی تقرر ہونے پر انہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور یونین کی جانب سے بھرپورتعاون دینے کااعلان کیاہے۔ ملاتی وفود میں یونین کے جنرل سیکرٹری شام لال شرما۔منوج چوہان۔جمیل سنگھ سنجیو چڑھا۔جوگیندرسنگھ کے علاوہ سدیش ترپاٹھی۔کومل بخشی ۔کیول کما ر اورآرکے پنڈتا موجود رہے ۔