عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے ہفتہ کے روز واقع کے سلسلے میں نامعلوم افراد کیخلاف امن کی خلاف ورزی، فسادات اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے درگاہ حضرت بل کے اندر نصب ایک پتھر پراشوکا چکر کے نشان کو مقامی لوگوں کے ذریعہ نقصان پہنچانے کے بعد ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو نامعلوم افراد کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) اور قومی عزت کی توہین کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ۔حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز حضرت بل میں پیش آنے والے واقع میں ایف آئی آر نمبر 76/2025 کے تحت نگین پولیس تھانے میں ایک کیس درج کیا گیا جس میں قومی نشان کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔یہ مقدمہ رضاکارانہ طور پر مذہبی عبادات یا تقاریب کو انجام دینے والی اسمبلی میں خلل ڈالنا، 352 (امن کی خلاف ورزی یا کسی اور جرم کو اکسانے کے مقصد سے جان بوجھ کر توہین کرنا)، 191(2) (فسادات)،324 (غلط طریقے سے کسی بھی شخص کو نقصان پہنچانا یا نقصان پہنچانا) 61(4)(مجرمانہ سازش)کے تحت درج کیا گیا ہے۔