سرینگر//پاکستان کے نام ایک مرتبہ پھر سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سے امن کو ترجیح دی ہے تاہم ملک کی سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔نئی دہلی میں ایک تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کے سوالات جا جواب دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستانی کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتا رہے ،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں مگر تب بھی ہم صبر سے کا م لیتے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا حامی ہے خواہ پاکستان ہو یا بنگلہ دیش یا چین ہو ،سبھی ممالک کو بھارت کی خودمختاری کا احساس کرکے ہی بات چیت کیلئے ماحول سازگار کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتا ہے جس میں امن کیلئے کوشیش کی جاسکتی ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مذاکرات اور تشدد ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور نہ ہی مذاکرات تشدد آمیز ماحول میں کئے جاسکتے ہیں ۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ بھارت ایسے کاموں میں سنجیدہ ہے کہ مسائل کو ایڈریس کیا جائے کیونکہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن مذاکرات کو جارے رکھنے کیلئے تیار ہیں تاہم پڑوسی ممالک سے بھی مثبت ردعمل ملنا لازمی ہے ۔