جموں//ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن جموں یونیورسٹی نے ’’نئی تعلیم ۔ورک ایجوکیشن اینڈکمیونٹی انگیمنٹ ‘‘موضوع پر مہاتما گاندھی کونسل آف رورل ایجوکیشن (ایم جی سی آرای )،ڈیپارٹمنٹ آف ہائرایجوکیشن ،وزارت فروغ انسانی وسائل حکومت ہندکے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر پروفیسر ایم کے دھر، وائس چانسلر جموں ،نے افتتاحی خطاب میں تعلیمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااور عوام کو مختلف سطحوں پرتعلیمی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اورلوگوں کواس کے ساتھ جوڑنے پرزوردیا۔پروفیسرایم کے دھرنے اساتذہ پرزوردیاکہ وہ طلباء کی ہمہ جہت ترقی کویقینی بنائیں اوران میں اخلاقی اقدارپیداکریں۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کابنیادی مقصدہی شخصیت سازی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سماج کوطلباء کوتعلیم کے موافق ماحول فراہم کرنے کیلئے تعاون دینے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر وی پی شرما سینئر اکیڈمک کنسلٹنٹ ،ایم جی این سی آرای ، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن حکومت ہند ریسور س پرسن تھے۔انہوں نے بی ایڈ کوریکولم اورورک ایجوکیشن کے ذریعے طلباء میں اقدارپیداکرنے کی اہمیت بیان کیں۔پروفیسرمبارک سنگھ نے مہمانوں کاتعارف پیش کیااورپروفیسررینونندا، ہیڈڈیپارٹمنٹ نے مہمانوں کااستقبال کیا جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرکاجل منہاس نے پیش کی۔اختتامی تقریب میں پروفیسرمبارک سنگھ نے مہمانوں کااستقبال کیا۔ڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسرکیشوشرمانے شعبہ کومبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹرکالجز ڈیولپمنٹ جموں یونیورسٹی پروفیسررجنی کانت نے منتظمین کی کاوشوں کوسراہا۔اس دوران میناکشی چوہدری نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس دوران ورکشاپ میں جموں کے 60مختلف بی ایڈکالجز نے شرکت کی۔اس موقعہ پر پروفیسرراجیو رتن ،ڈاکٹرسوشانتاپنڈتا، پروفیسردرشناشرما،ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، جموں یونیورسٹی ومختلف شعبوں کے صدوربھی موجودتھے۔