جموں//ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر نگروٹہ جموں کے زیراہتمام میڈیکل افسران کےلئے منعقدہ تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیرہوگیاہے۔اس موقعہ پراسسٹنٹ ڈائریکٹرفیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈایمونائزیشن جموں ،ڈاکٹر ینگچن ڈوما،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرفیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈایموناجزیشن جموں، ڈاکٹررویندرپال سنگھ ،ایس ایم او ڈبلیوایچ او این پی ایس پی جموں، ڈاکٹرقاضی ہارون ایس ای آئی پی اوجے اینڈکے ،ڈاکٹر سنتوش شرما ڈپٹی سی ایم ادہم پور ،ڈاکٹرانیس اے نبی ڈی آئی او راجوری نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے تربیتی پروگرام کی افادیت بیان کی۔انھوں نے میڈیکل افسران پراپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پرزوردیا۔انہوں نے تربیتی پروگرام کے کامیابی کے ساتھ اختتام کےلئے شرکااورمنتظمین کومبارکبادپیش کی۔