یو این آئی
میڈرڈ/امریکہ کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار ،عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ 24 سالہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس اسٹار آریانا سبالینکا اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ فوررائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔24 سالہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا کو 6-2، 2-6 اور 6-7(6-8)سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، اس جیت کے ساتھ ہیلی بپٹسٹ پہلی بار ڈبلیو ٹی اے ایک ہزار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جہاں امریکی کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی میرا اینڈریوا سے ہوگا۔ اس شکست کے بعد دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کی 15 میچز پر مشتمل جیت کا شاندار تسلسل بھی ختم ہو گیا۔