عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ زراعت و کسان بہبود، حکومت ہند منیندر کور دویدی نے منگل کو لال منڈی سرینگر میں محکمہ زراعت کشمیر کی شہد پروسیسنگ و ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر سرتاج احمد شاہ نے لیبارٹری کے جدید نظام، شہد میں ملاوٹ کی جانچ، معیار کی تصدیق اور مقامی شہد کی عالمی منڈی تک رسائی کے امکانات پر تفصیلی جانکاری دی۔دویدی نے لیبارٹری کے قیام اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سہولیات ملک میں میٹھے انقلاب (Sweet Revolution)کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے شہد کی پیداوار سے وابستہ کسانوں اور ایف پی اوز کی آمدنی بڑھانے پر زور دیا۔یہ دورہ جموں و کشمیر میں شہد کی مکھی پالنے کے شعبے کو فروغ دینے اور زرعی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔