مینڈھر کا وسیع علاقہ گھپ اندھیرے میں گھنٹوں سے بجلی بند،بجلی ملازمین مسائل سے لاتعلق

 جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ کالا بن،چھونگا،چھترال ،چیک بنولہ ،نڈول اور چورون میں لگا تار چھ گھنٹوں سے بجلی بند ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملازمین ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہیں جس کی وجہ سے بڑی آبادی والے علاقے بغیر بجلی کے ہیں۔ اس سلسلہ میں سماجی کارکن تنویرِ اقبال قریشی کا کہنا ہے کہ بجلی کے ملازمین فون نہیں اُٹھا رہے ہیں اور علاقہ گپ اندھیرے میں ہے۔ اُنکا کہنا تھا کے ملازمین جان بوجھ کر بجلی کاٹتے ہیں ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ایپل کی کہ علاقہ میں بجلی بحال کرانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ دوبارہ بجلی بند نہ ہو ۔