مینڈھر//مینڈھر میں ٹریفک جام کے مسئلے کی وجہ سے عام لوگوں کومشکلات کاسامناپڑرہاہے ۔تفصیلات کامطالبہ مینڈھرقصبہ میں ٹریفک جام کی پریشانی دورہونے کا نام نہیں لے رہی ہے کیونکہ قصبہ کے اندر اتنی زیادہ ٹریفک ہو گئی ہے کہ دن بھر جام لاگا رہتا ہے اور ملازم دفترتک وقت پرنہیں پہنچ پاتے ہیںکیونکہ اگر ایک بھی چھوٹی گاڑی غلط طریقے سے پارک ہو جاتی ہے تو کئی گھنٹوں تک جام لگ جاتا ہے جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سلسلہ میں جمیل احمد ،محمد معروف اور محمد رشیدنامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ سارا جام کا سلسلہ اس وقت ہی ختم ہو سکتا ہے جب مینڈھر بائی پاس سڑک تعمیر کی جائے ان کا کہنا تھا کہ ایک سڑک کاکام چل رہا ہے لیکن وہ بھی سست رفتاری کا شکار ہے ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر قصبہ کے اندر بائی پاس سڑک جلد تعمیر کروائی جائے تاکہ قصبہ کے اندر جام کم ہو جائے ۔۔انھوں نے مزید کہا کہ قصبہ کے اندر تمام دفاتر بھی موجود ہیں اور اگر بائی پاس سڑک نہ ہو تو جام کا سلسلہ کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا ان کا کہنا تھا کہ کئی بیمار لوگ جن کو ایمرجنسی ہسپتال آنا ہوتا ہے وہ بھی جام میں پھنس جاتے ہیں اور کبھی کبھار کئی گھنٹے ان کو جام میں انتظار کرنا پڑتا ہے لہذا جلد از جلد سرکار بائی پاس سڑک کی تعمیر مکمل کرے تاکہ تمام بڑی گاڑیاں بائی پاس کے ذریعے جائیں تاکہ جام بازار میں کم ہو ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بائی پاس سڑ تیار ہوجائے تو مینڈھر کے دونوں اطراف کے ذریعے بس اڈہ پر آ سکتی ہیں اور پھر جام کا سلسلہ بند ہو سکتا ہے کیونکہ مینڈھر قصبہ کے اند ر کئی پر بھی پارکنگ نہیں ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جو بھی شخص اپنی نجی گاڑی لے کر بازار میں کسی کام کے لئے آتا ہے تو اس کو بھی گاڑی مین سڑک پر کھڑی کرنی ہوتی ہے اور جب ایک یا دو گاڑیاں بازار میں کھڑی ہو جائیں تو کئی گھنٹوں تک جام لگا جاتا ہے ا ور عام آدمی بری طرح پریشان ہوتا ہے کیونکہ صبح سکول کے وقت اور شام کو جب سکول سے بچوں کو چھٹی ہوتی ہے تو بہت زیادہ بڑی گاڑیوں کو مینڈھر قصبہ سے ہی گزرنا ہوتا ہے کیونکہ اگر بائی پاس سڑک ہو تو تمام سکول کی گاڑیاں بھی بائی پاس کے ذریعہ جا سکتی ہیں اور ملازم لوگ آرام سے قصبہ کے اندر ڈیوٹی پر پہنچ سکتے ہیں لیکن جام لگ جانے سے نہ تو ملازم ٹائم پر ڈیوٹی پر پہنچ سکتا ہے ا ور نہ ہی سکولی بچے وقت پر سکول جا سکتے ہیں لہذا سرکار کو جلد از جلد بائی سڑک کی تعمیر مکمل کرنی چاہیے تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ورنہ ہر آدمی جام میں کئی گھنٹے لگاتا ہے ا ور اس کا سارا وقت فضول میں ضائع ہو جاتاہے۔