راجوری //دیرہ گلی انکائونٹر و تلاشی مہم کے دوران ہلاک ہو ئے فوجی اہلکاروں کو راجوری میں فوج کی جانب سے شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملی ٹینوں کیساتھ لڑائی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔منعقدہ پروگرام کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے اعلیٰ آفیسران نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔فوج نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کی لاشیں آبائی علاقہ کی جانب منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔