عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//وزارت داخلہ نے جمعہ کو سینئرآئی پی ایس افسر مکیش سنگھ کو لداخ کا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کیا ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق 1996بیچ کے AGMUT کیڈر کے افسرمکیش سنگھ کو اگلے احکامات تک سینٹرل ڈیپوٹیشن سے وطن واپسی پر ڈی جی پی، لداخ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منظور شدہ حکم نے AGMUT کیڈر کے آئی پی ایس افسران کی دیگر پوسٹنگز کا بھی اعلان کیا۔