عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جانباز پورہ بارہمولہ میںموٹر سائیکل اور سومو گاڑی کے درمیان ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ۔ عین شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK05K-7140اور سومو گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد موٹر سائیکل سوار غلام قادر زرگر ولد مرحوم غلام رسول زرگر ساکنہ جیٹی خواجہ باغ بارہمولہ شدید زخمی ہو گیاجس کے بعد اس کو علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے حادثے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔