یواین آئی
مونٹی کارلو/اسپین کے نامور ٹینس اسٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں اسپین کے 22 سالہ ٹینس اسٹاراور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین بیز کوسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں 24 سالہ اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے مات دے کر ٹاپ16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔