مودی کی کرسی ہل رہی ہے | غلط بیانات دینے لگے : کانگریس

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر اڈانی امبانی کا نام لینے کا سلسلہ بند کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ گاندھی مسلسل ان صنعت کاروں کا نام لے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم تین مرحلوں کی ووٹنگ میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ، اسلئے وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے طنزیہ انداز میں کہا “وقت بدل رہا ہے، دوست اب دوست نہیں رہا، انتخابات کے تین مراحل مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ہل رہی ہے۔ یہ نتیجہ کا اصل رجحان ہے۔