نئی دہلی//یو این آئی// وزیراعظم نریندر مودی نے کل سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے ٹیلی فون پر بات کی۔سنیچر کو ہوئی اس بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورم پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اہمیت کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دونوںممالک کے افسران کے مابین باقاعدہ رابطہ بنائے رکھنے اور کووڈ وبا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ سری لنکا کا ہندوستان کی پڑوسی پہلے کی پالیسی میں اہم مقام ہے ۔