نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جی۔7 کے اجلاس کو ڈیجیٹل کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا۔ مستقبل میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے عالمی یکجہتی، قیادت اور ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے مودی نے چیلینج سے نمٹنے کے لئے جمہوری اور شفاف معاشروں کی خصوصی ذمہ داری پر زور دیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور جنوبی افریقہ کی طرف سے کووڈ سے متعلقہ ٹیکنالوجیز پر پیٹنٹ چھوٹ کے لئے جی 7 کی حمایت کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم نے عالمی صحت کو بہتر بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں میں بھارت کے تعاون کا وعدہ کیا۔انہوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کی طرف سے کووڈ سے متعلقہ ٹیکنالوجیز کے بارے میں ٹرپس کے لئے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کو پیش کردہ تجویز پر جی -7 کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا۔