جموں //اگرچہ کانگریس نے ملک پر دہائیوں حکومت کی ہے لیکن اس نے کبھی بھی خواتین کی سماجی،معاشی ترقی پر کوئی دھیان نہیں دیا جبکہ مودی سرکار نے خواتین کی حالت زار کو محسوس کرکے انکی بھالائی کیلئے متعدد سکیمیں شروع کیں۔ان باتوں کا اظہار بی جے پی مہیلا کانگریس
کی جموں ضلع صدر ریکھا مہاجن نے جموں کے وارڈ نمبر۔55 میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُن کے ہمراہ ضلع جنرل سیکرٹری سویتا آنند، اند وبالا،آشا گپتا بھی تھیں۔اپنے خطاب میں ریکھا نے کہا کہ آنیوالے لوک سبھا انتخاب کے دوران اپوزیشن پارٹیاں خواتین کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کریں گی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پائیںگی۔انہوں نے کہا یہ بہتر ہوتا اگر کانگریس اور دیگر جماعتوں نے خواتین کی بھلائی کیلئے کوئی کام کیا ہوتا۔انہوںنے کہا کہ2014 میں جب سے مودی سرکار نے اقتدار سنبھالا ہے ،تب سیسرکار نے خواتین کی بہبدی کیلئے متعدد سکیمیں شروع کیں۔خواتین کی بااختیاری کی وضاحت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ’’ بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو‘‘ جنسی تعصُب کا خاتمہ کرنے کے لئے ایک اہم پروگرام ہے،جسکا مقصد لڑکیوں کی پیدائش کو منانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے خواتین کی بھلائی کیلئے کئی اور پروگرام لانچ کئے، جن سے خواتین کے چہروں پر مسکان لوٹ آئی ہے۔اس موقعہ پر متعدد خواتین نے بی جے پی مہلا موچہ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔