جموں //سکھ تنظیموں نے لوگوں سے رمن بھلہ کو ووٹ دینے کی تلقین کرتے ہوئے لوگوں سے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں گٹھ بندھن امیداورکو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ متعدد سکھ تنظیموں نے یہاں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سکھ یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین سدرشن سنگھ وزیر نے اتوار کے روز لوگوں سے گٹھ بندھن امیدوار رمن بھلہ کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے نہ صرف مک کی معاشی حالت کو تباہ کیا بلکہ ایس سخت قدم جیسے کہ نوٹ بندی ،جی ایس ٹی لاگو کرنے سے ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی پالسیوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔انہوںنے مزید الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر امت شاہ نے ملک کے قانونی اداروں اور آئینی باڈیز بشمول عدلیہ کو آہستہ آہستہ سے تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے چار ججوں نے مجبور ہو کر ذرائع ابلاغ کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بی جے پی نے ملک میں ایک بھی سکھ کو منڈیٹ نہیں دیا ہے۔بجائے اس کے پارٹی نے چار مسلمان امیدواروں کو تین کو کشمیر میں اور ایک کو لکشدیپ میں منڈیٹ دیا ہے ،جہاں پر بی جے پی کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔انہوںنے کانگریس کے امیدوار کو ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کیااپیل کی۔پریس کانفرنس سے دیال سنگھ وزیر، سرنیدر سنگھ کالہ، ایس مہندر سنگھ ،ایس گجن سنگھ ، ایس سرجیت سنگھ ، ایس سریندر سنگھ ،ایس ہرپریت سنگھ ، سردارنی کلدیپ کور،ایس پرمجیت سنگھ ، ایس یدھ ویر سنگھ ،ایس پرمجیت سنگھ ،ایس یدھ ویر سنگھ نے بھی خطاب کیا۔