عظمیٰ نیوز سروس
امپھال//منی پور میں ایک بار پھر فائرنگ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا ہے۔ ہفتہ کی صبح دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کی خبریں سامنے آرہی ہیں جس میں ایک شخص کی گولی لگنے سے موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ تازہ تصادم کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 3بجکر 45منٹ پر لمسانگ پی ایس کے تحت عام علاقہ کڈانگ بند میں جنگ زدہ طبقات کے سویم سیوکوں کے درمیان شدید گولی باری ہوئی۔ یہ گولی باری تقریباً نصف گھنٹے تک چلی۔ واقعہ کے دوران میتئی گائوں کے ایک سویم سیوک کی موت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امپھال مغرب ضلع کے میانگ لانگجنگ باشندہ ننگومبم کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔