منی پور میں تازہ تشددشہری ہلاک

یواین آئی

امپھال// منی پور کے کانگچپ میں اتوار کو دو نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔کچھ وقت کے امن کے بعد تازہ تشدد پھوٹ پڑا جب بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے مختلف مقامات پر حملے شروع کر دیے۔ ہفتہ کو مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے حملے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو جوانوں کی موت ہوگئی۔یہاں کانگچپ، فائینگ، لیماکھونگ علاقوں میں سینکڑوں لوگ باہر ا?گئے کیونکہ مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے لوگوں پر حملہ کرنے کے لیے اپنے کیڈروں کے امپھال علاقوں کی طرف بڑھنے کے ویڈیوجاری کئے۔ گاؤں والوں نے کہا کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ عسکریت پسند پہاڑی علاقوں سے ان کی طرف فائرنگ کر رہے تھے۔جھڑپوں کی وجہ سے 3 مئی 2023 سے کاشتکاری کی سرگرمیاں بھی رکی ہوئی ہیں۔