عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے پلیرہ علاقہ میں ایک پاگل کتے نے ایک خاتون سمیت دو کمسن بچوں پر حملہ کر کے زخمی کر دیا جنھیں بعد ازاں سب ضلع ہسپتال منڈی لیا گیا جہاں پر ان کا علاج کیا گیا تفصیلات کے مطابق سموار کو سہ پہر منڈی تحصیل کے پلیرہ علاقہ میں ایک پاگل کتے نے پلیرہ کے رہنے والے شبیر احمد ولد محمد بشیر نامی شخص کے گھر کے اندر داخل ہوا جہاں پر اس کی پانچ سالہ بچی کھیل رہی تھی کتے نے اس پر حملہ کر دیا جونہی اس کی والدہ بچی بچانے کے لیے آیی تو کتنے نے اس کی والدہ پر بھی حملہ کر اسے زخمی کر دیا اس دوران پاگل کتے پلیرہ کے ہی علاقہ محلہ منگرال دری میں ایک اور چھ سلہ بچے پر حملہ کر اسے بری طرح زخمی کر دیا کتے کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شاہین کوثر زوجہ شبیر احمد،اقصی خانم دختر شبیر احمد اور مطیب علی ولد معشوق احمد منگرال کے طور پر ہوئی ہے وہی پر آخری خبریں موصول ہونے پر پاگل کتا علاقے میں تھا جس کی وجہ سے منڈی کے متعدد علاقوں میں خوف وہراس پھلا ہوا تھا عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس پاگل کتے کو پکڑا جائے تاکہ لوگوں کی جانوں کا تحفظ ہو سکے اس حوالے سے میڈیکل افسر سب ضلع ہسپتال منڈی ڈاکٹر سکندر نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور انہیں اینٹی ریبیز سرم اور ریبیز ویکسین لگائی گئی اور آئندہ کے لیے بھی انہیں ادویات دی جائیں گی۔