سرنکوٹ//بار ایسو سی ایشن سرنکوٹ نے منشیات مخالف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے انہیں جیلوں میں بند کیاجائے ۔بار کے صدر ایڈووکیٹ یاسر جنجوعہ اور جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ماجد خان نے کہاکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ سرنکوٹ میں چھ سے سات نوجوان اسی وجہ سے اپنی جانیں گنواچکے ہیں اور نئی نسل تیزی سے اس کی جانب مائل ہورہی ہے جو تشویش ناک بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے جو منشیات کو پھیلاکر نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ معاشرے میں ایسے افراد کی کوئی گنجائش نہیں جو تباہی پھیلاتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ منشیات سے جڑے افراد کے خلاف پی ایس اے عائد کرکے انہیں جیلوں میں بند کیاجائے اور پولیس کی طرف سے چلائی جارہی مہم اور سخت کی جائے ۔ اس موقعہ پر اعجاز خان ، اخلاق حسین شاہ ، ظفر حسین شاہ ، نقی علی رضوی ، انظار قریشی ، ممتاز حسین کاظمی ، مرتضیٰ خان ، ماہر علی ، شیراز چوہدری وغیرہ بھی موجو دتھے ۔