اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کئی علاقوں میں محکمہ دیہی ترقی نے منریگام سکیم کے تحت کام کے حوالے سے غیر تسلی بخش کار کردگی کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کئی ملازمین کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کے ساتھ تاحکم ثانی منسلک کیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کپوارہ عبد الرشید جو منریگام کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کارڈنیٹر بھی ہیں، نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے تحت مبینہ طور پر غیر تسلی بخش کارکردگی اور اہداف کو پورا نہ کرنے پر تیکنیکی معاونین اور گرام روز گار سیوکیو ں کو منسلک کرنے کا حکم دیا۔ایک حکم کے مطابق ٹیکنکل اسسٹنٹوں کو بار بار ہدایت دی گئی تھی کہ وہ منریگا سکیم کے تحت کامو ں میں سرعت لائیں اور ان کا مو ں کو تیزی کے ساتھ اپلوڈ کرے تاکہ پروجیکٹ ڈیمانڈ جنریشن کو بہتر بنایا جا سکے اور منظور شدہ کامو ں کو بر وقت مکمل کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کپوارہ نے مشاہدہ کے دوران ٹیکنکل اسسٹنٹوں کی کام کو غیر تسلی بخش جو بار بار ہدایت اور انتباہات کے باجود مقرر کردہ اہداف سے کم رہی۔حکم میں کہا گیا کہ غیر تسلی بخش کام نے اپنے متعلقہ پنچائت حلقوں میں پروجیکٹ ڈیمانڈ اور منریگا کے اہداف کو حاصل کرنے اورتر قیاتی کامو ں کو بروقت شروع کرنے میں پیچھے رہنے والے ضلع میں نمایا ں طور تعاون کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نے 4ٹیکنکل اسسٹنٹ کو اپنے دفتر سے منسلک کیا ۔اس کے علاوہ ضلع نے 19جی آر سی جو مختلف پنچائت حلقوں میں تعینات ہیں کو بھی منسلک کیا کیونکہ وہ منریگا کے تحت جاری کام کے سیزن کے دوران متعلقہ پنچائت حلقوں میں کوئی بھی کام دینے میں ناکام ہو گئے۔اسسٹٹ کمشنر ڈیولپمنٹ عبد الرشید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کپوارہ ضلع مقررہ نشانہ جنریشن اور اہداف کے حصول میں نمایا ں طور پر پیچھے رہ گیا ہے اور مشاہدہ کیا گیا کہ متعدد علاقوں میں بار بار کی ہدایت اور جائزہ میٹنگ اور متعلقہ عملے کو فراہم کئے جانے والے مواقع کے باجود مزدورو ں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی جس نے منریگاسکیم کے کامو ں کو بری طرح متا ثر کیا اور اس سے یہ بات واضح ہے کہ پورے ضلع میں منریگاسکیم کے تحت کام میں سست روی کاشکار ہوئی ہیں۔