کلکتہ//مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو گورنر جگدیپ دھنکرسے بطور رکن اسمبلی حلف لیا۔ممتا بنرجی نے بھوانی پور میں ضمنی انتخاب 58,835 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے ۔اس سیٹ پر ریکارڈ جیت ہے ۔ممتا بنرجی نے بنگالی میں حلف لیا۔ممتابنرجی نندی گرام میں اپنے سابق ساتھی اور بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے ہارگئی تھیں۔انہیں وزیر اعلیٰ کی کرسی پر برقرار رہنے کے لئے 6ماہ میں انتخاب جیتنا ضروری تھا۔ممتا بنرجی کے ترنمول کانگریس کے دومزید ممبر اسمبلی ذاکر وحسین اور امیرالاسلام نے حلف لیا ہے ۔ذاکر حسین نے جنگی پور سے اورامیرالاسلام نے نے شمشیر گنج سے جیت حاصل کی ہے ۔عام طور پر ممبران اسمبلی کو اسپیکر حلف دلاتے ہیں مگر چند دن قبل ہی راج بھون نے اسمبلی سیکریٹریٹ کو اطلاع دی تھی کہ گورنر نے اسپیکر کو حلف دلانے کے جو اختیارات دئیے تھے وہ واپس لے لیا ہے اور گورنر خود ہی نو منتخب ممبران اسمبلی کو حلف دلائیں گے ۔