عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے برنال جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوںکے ایک زیرزمین ٹھکانے کا پردہ فاش کیا جس میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بازیابی فوج اور پولیس کی جانب سے جنگلاتی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ مواد کو بعد میں تباہ کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں تلاشی مزید تیز کر دی گئی ہے۔