جنیوا// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ -19 کے مریضوں کو ملیریا کی دوا ہائڈراکسی کلوروکون (ایچ سی کیو) سے کوئی فائدہ نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے سالڈیرٹی ٹرائل میں اس کا ٹیسٹ روکنے کا کل کا فیصلہ0 کیا۔سالڈیرٹی ٹرائل کی سماعت میں چار ادویات / دوا گروپوں کا تجربہ کیا جا رہا تھا جس میں ہائڈراکسی کلوروکون بھی شامل تھی۔ ڈبلیو ایچ او میں ویکسینیشن محکمہ کی میڈیکل آفیسر اینا مریا نے کووڈ -19 پر بدھ کو باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا،سالڈیرٹی ٹرائل کے ایگزیکٹو گروپ کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔